پولیو وائرس کا قلع قمع کرنے کیلئے سخت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،ڈی سی ڈی آئی خان
منگل 18 جون 2019 23:57
(جاری ہے)
علاوہ ازیں تمام ادارے پولیو کے خطرناک اثرات کا قلع قمع کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ ریفیوزل کیسز پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے کیونکہ یہ ایک قومی فریضہ ہے اور اس کی ادائیگی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں من حیث القوم اس کار خیر میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ڈپٹی کمشنر نے جعلی فنگر مارکنگ کی اطلاع ملنے پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ جعلی فنگر مارکنگ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا اور اس قسم کے فعل میں ملوث اہلکاروں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جاری مہم کیلئے تمام تر انتظامات اور تیاریاں بروقت مکمل کر لیے گئے تھے تاہم اس لحاظ سے مہم کے دوران کارکردگی کو مزید بہتر ہونا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ تمام ذمہ داران کو مشترکہ کوششوں کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ انہوں نے جاری مہم کے دوران غیر حاضر پائے جانے والے اہلکاروں کے خلاف بھی سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی جبکہ اجلاس کے دوران دیگر نقائص و خامیوں پر بھی تفصیلاً غورو خوص کیا گیا اور ان کے حل کیلئے مختلف تدابیر بھی پیش کی گئیںتاکہ مہم کے دوران مطلوبہ اہداف حاصل کیے جا سکیں۔مزید قومی خبریں
-
ریسکیو سروس نے انٹرنیشنل فائر فائٹرز ڈے منایا ،صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے فائر فائٹرز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا
-
اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے فائر فائٹرز پاکستانی قوم کے ہیروہیں،خواجہ سلمان رفیق
-
کے الیکٹرک نے بنیادی ٹیرف میں 3.8 روپے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ کردیا
-
روات پولیس نے شہری کو قتل کرنے کے مقدمہ میں نامزد دو ملزمان کو گرفتار کر لیا
-
ڈیرہ اسماعیل خان،بیوی کے رقم دینے سے انکار پر شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد، بیوی کا حمل ضایع ہوگیا
-
ملک بھر میں ہفتہ کو فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا گیا
-
سندھ میں ٹرانسپورٹ کا شعبہ جدید آٹومیٹڈ سسٹم سے منسلک کررہے ہیں ،وزیرٹرانسپورٹ سندھ
-
پیپلزبس سروس کیلئے اسمارٹ کارڈ کے ذریعے کرایہ وصولی کا آغاز،وزیر اعلی نے آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
مریم نواز فری وائی فائی سروس 50 سے بڑھا کر 100 پوائنٹس پرایکٹو کر دی گئی
-
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ماہ اپریل میں کل 809 کیسز نمٹائے
-
مردان، تھانہ رستم پولیس نے اندھے قتل کے ملزمان کو گرفتار کرلیا
-
افزائش مویشیاں کے شعبے کا سب سے بڑا چیلنج نصاب تعلیم کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے، احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.