کینیڈا کے وزیراعظم نے البرٹا سے بندرگاہ تک خام تیل کی ترسیل کے لیے متنازعہ پائپ لائن کی توسیع کی منظوری دیدی

بدھ 19 جون 2019 11:43

کینیڈا کے وزیراعظم نے البرٹا سے بندرگاہ تک خام تیل کی ترسیل کے لیے متنازعہ ..
اوٹاوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے البرٹا سے بحرالکاہل کے ساحل پر واقع اپنی بندرگاہ تک خام تیل کی ترسیل کے لیے متنازعہ پائپ لائن کی توسیع کی منظوری دیدی، اس پائپ لائن کے ذریعے بندرگاہ تک تیل پہنچا کر اس کے برآمدی پراسس کو آسان بنایا جاسکے گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ حکومت نے ٹرانس مائونٹین توسیعی منصوبے کی منظوری دیدی ہے، بہت جلد اس کی تعمیری سرگرمیاں شروع کردی جائیں گی۔

اس سے قبل حکام نے کہا تھا کہ اس منصوبے کی تعمیر کا آغاز چند مہینوں میں ہوجائے گا تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ اس لائن کے ذریعے تیل کی ترسیل کب شروع ہوگی، توسیعی منصوبے کے ذریعے لینڈ لاک علاقے البرٹا سے 8 لاکھ 90 ہزار بیرل یومیہ تیل بندرگاہ تک پہنچایا جائے گا، یہ علاقہ بندرگاہ سے 1150 کلومیٹر دور اور ہرطرف سے بند ہے۔

متعلقہ عنوان :