دُبئی میں Lays چپس کے حوالے سے مختلف خبریں گردش کرنے لگیں

دُبئی میونسپلٹی کی جانب سے معروف برانڈ کے حوالے سے اہم بیان جاری کر دیا گیا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 20 جون 2019 11:28

دُبئی میں Lays چپس کے حوالے سے مختلف خبریں گردش کرنے لگیں
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،20 جُون 2019ء) دُبئی میں گزشتہ چند روز سے یہ خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ معروف برانڈ Lays چپس کے باعث لوگ الرجی میں مبتلا ہو رہے ہیں، اس کے علاوہ بھی انہیں صحت کے کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس خبر کے سامنے آتے ہی لوگوں نے گھبرا کر اس چپس کا استعمال ترک کر دیا ہے اور دیگر لوگوں کو بھی اس کے استعمال نہ کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔

تاہم دُبئی میونسپلٹی کی جانب سے اس حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا ہے۔ میونسپلٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 200گرام چپس پراڈکٹ کے بارے میں الرجی کا باعث بننے سے متعلق تمام خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ محض افواہ ہے جس پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔ کمپنی کو امارات بھر میں کسی بھی جگہ سے ایسی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی کہ لوگوں نے الرجی کا شکار ہونے کے بعد چپس کے پیکٹس واپس کیے ہوں۔

(جاری ہے)

ایسا صرف امریکا کی مارکیٹس میں ہوا ہے جہاں پر بکنے والے Lays میں ایسا دودھ استعمال کیا گیا تھا جن سے ایسے لوگوں کے متاثر ہونے کا خدشہ تھا جنہیں ڈیری مصنوعات سے الرجی لاحق ہو جاتی ہے۔ میونسپلٹی نے وضاحت کی کہ متحدہ عرب امارات میں Lays چپس کی تمام تر مصنوعات کو صحت کے مطلوبہ معیارات پر ٹیسٹ کرنے کے بعد مارکیٹس میں فروخت کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔

ان مصنوعات کے زائد المیعاد ہونے کی تاریخ کا بھی خصوصی خیال رکھا جاتا ہے۔ دُوسری جانب Lays کمپنی کی جانب سے بھی جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امارات بھر میںکسی ایک بھی شخص کی جانب سے اُن کی مصنوعات استعمال کرنے کے باعث الرجی کا شکار ہونے کی کوئی شکایت موصول نہیںہوئی۔ عوام اس بارے میں کسی قسم کی افواہوں پر ہرگز یقین نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :