دُبئی کے پرائیویٹ سکولز سمر کیمپس کے نام پر والدین کو کنگال کرنے لگے
بچوں کے والدین نے بھاری بھر کم فیسوں کی وصولی پر تحفظات کا اظہار کر دیا
محمد عرفان جمعرات 20 جون 2019 11:31
(جاری ہے)
والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ سکول والوں کو سمر کیمپ کی مد میں مناسب معاوضہ طلب کرنا چاہیے۔
تاکہ والدین کو یہ رقم بہت بڑا مالی بوجھ محسوس نہ ہو۔ کئی والدین اسی باعث اپنے سارے بچوں کو سمر کیمپس اٹینڈ نہیں کروا سکتے۔ دُبئی میںمقیم ایک پاکستانی خاتون ارم رضوی نے بتایا کہ میں نے STEM سمر کیمپ کا اشتہار دیکھا جس میں سمر کیمپ کے لیے چودہ سو درہم فی ہفتہ وصول کیا جا رہا تھا۔ جبکہ ایک سپورٹس کیمپ کے نام پر ہفتہ وار ساڑھے سات سو درہم تک کی رقم والدین کی جیبوں سے نکالی جا رہی ہے۔سمر کیمپ کے لیے اتنی زیادہ رقم کی وصولی غیر مناسب، غیرمنطقی ، بلاجواز اور والدین کو اشتعال دلانے کے مترادف ہے۔ جبکہ ایک اور پاکستانی خاتون سارہ فرقان کا کہنا تھا کہ اکثر سمر کیمپس میں فیس تو بہت زیادہ وصول کی جاتی ہے مگر اس کے بدلے میں جو معیار فراہم کیا جاتا ہے وہ انتہائی غیرتسلی بخش ہوتا ہے۔سمر کیمپس میں میوزک، فلم بینی، بورڈ گیمز، آﺅٹ ڈور اور دیگر تفریحی سرگرمیوں پر زیادہ دھیان دیا جاتا ہے مگر پڑھائی اور لکھائی کی جانب زیادہ توجہ نہیں دی جاتی۔میں اس سال اپنے دونوں بیٹوں کو سمر کیمپس میں داخلہ دلوانا چاہتی ہوں مگر بے انتہا فیس کے باعث شاید ایسا نہ کر پاﺅں۔ شاید سکول والوں کو رحم آجائے اور وہ سمر کیمپ کے معاوضوں میںکمی کر دیں تو میں ایسا کرنے میں کامیاب ہو جاﺅں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.