بہاولپور،فیس بک پرریاست مخالف پوسٹ بھیجنے والا گرفتار،ایف آئی آر درج

جمعرات 20 جون 2019 13:27

بہاولپور،فیس بک پرریاست مخالف پوسٹ بھیجنے والا گرفتار،ایف آئی آر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) بہاولپور پولیس نے ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف فیس بک پر منفی پوسٹ بھیجنے پر شہری گرفتار کر کے اس کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع نے بتایا بہاولپور شہر میں واقع کو ٹ والی کے پولیس سٹیشن نے قانون کی شق نمبر 16 ایم پی او کے تحت بہاول پور شہر کے محلہ صادق پورہ کے رہائشی ذوالقرنین ولد محمد شفیع اوردیگر کو ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف فیس بک پر منفی پوسٹ بھیجنے پر گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق انہیں دوران گشت ذوالقرنین اور دیگر کی جانب سے فیس بک پر ریاست مخالف منفی مواد پوسٹ کرنے اطلاع ملی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزمان کو جائے وقوعہ سے ان کے موبائل فونز سمیت گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم ذوالقرنین کے موبائل فون پر فیس بک آئی ڈی کھلی ہوئی تھی جس پر وہ ریاستی اداروں کے خلاف پوسٹ کر رہا تھا۔ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے چھان بین شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :