چیئرمین پی سی بی احسان مانی کل لندن روانہ ہوں گے

جمعرات 20 جون 2019 21:18

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کل لندن روانہ ہوں گے
لاہور۔20 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی کل جمعہ کے روز لندن روانہ ہوں گے جہاں وہ ورلڈ کپ کے فائنل میچ تک انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مہمان ہوں گے ۔

(جاری ہے)

احسان مانی آئی سی سی کے سابق صدر رہ چکے ہیں اور انہیں سابق صدر کی حیثیت سے ہی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ میچز دیکھنے کی دعوت دی ہے ۔ 15جولائی کو آئی سی سی کا سالانہ اجلاس ہوگا جس میں احسان مانی اور پی سی بی کے ایم ڈی بھی شرکت کریں گے۔