سرفراز احمد کی چھٹی کی تیاریاں، قومی ٹیم کے نئے اور ممکنہ کپتان کا نام سامنے آگیا

آل راونڈر عماد وسیم ورلڈکپ کے بعد ایک روزہ ٹیم کی کپتانی کے فیورٹ امیدوار بند گئے، حتمی فیصلہ ٹورنامنٹ کے اختتام کے بعد ہی کیا جائے گا

muhammad ali محمد علی جمعرات 20 جون 2019 21:26

سرفراز احمد کی چھٹی کی تیاریاں، قومی ٹیم کے نئے اور ممکنہ کپتان کا نام ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2019ء) سرفراز احمد کی چھٹی کی تیاریاں، قومی ٹیم کے نئے اور ممکنہ کپتان کا نام سامنے آگیا، آل راونڈر عماد وسیم ورلڈکپ کے بعد ایک روزہ ٹیم کی کپتانی کے فیورٹ امیدوار بند گئے، حتمی فیصلہ ٹورنامنٹ کے اختتام کے بعد ہی کیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سرفراز احمد کے ستارے گردش میں ہیں، ممکنہ طور پر وہ ورلڈکپ کے بعد ایک روزہ کرکٹ ٹیم کے کپتان برقرار نہیں رہیں گے۔

رپورٹ کے مطابق سرفراز احمد کی کپتانی میں گزشتہ 2 برس کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے۔ جبکہ ورلڈکپ میں بھی سرفراز احمد کی کپتانی میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے۔ اسی باعث انہیں ورلڈکپ کے بعد کپتانی سے برطرف کر دیے جانے کا واضح امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آل راونڈر عماد وسیم قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان کیلئے مضبوط ترین امیدوار ہیں۔

اس حوالے سے حتتمی فیصلہ ورلڈکپ کے بعد کیا جائے گا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ چئیرمین پی سی بی احسان مانی کا قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سے گزشتہ رابطہ ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق احسان مانی نے سرفراز احمد کو ورلڈکپ کے بعد کپتان برقرار رکھنے کی یقین دہانی نہیں کروائی۔ چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی حوصلہ افزائی ضرور کی، تاہم انہیں ورلڈکپ کے بعد بھی کپتان برقرار رکھنے کی یقین دہانی نہیں کروائی گئی۔

امکان یہی ہے کہ سرفراز احمد کو ورلڈکپ کے بعد کپتانی سے ہٹا دیا جائے گا۔ جبکہ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ ورلڈکپ کے دوران ہی کسی قسم کی تبدیلی کا اعلان نہیں کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ٹورنامںٹ کے ختم ہونے کے بعد قومی ٹیم میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی جائے گی۔