مالنگا ورلڈ کپ ٹورنامنٹس کی تاریخ میں وکٹوں کی ففٹی مکمل کرنے والے سری لنکا کے دوسرے اور دنیا کے چوتھے بائولر بن گئے

ہفتہ 22 جون 2019 16:01

مالنگا ورلڈ کپ ٹورنامنٹس کی تاریخ میں وکٹوں کی ففٹی مکمل کرنے والے ..
لیڈز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2019ء) سری لنکن ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر لاستھ مالنگا نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹس کی تاریخ میں وکٹوں کی ففٹی مکمل کر لی، وہ یہ اعزاز پانے والے سری لنکا کے دوسرے اور دنیا کے چوتھے بائولر بن گئے، انہوں نے انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے ورلڈ کپ میچ میں 4 وکٹیں لیکر یہ کارنامہ انجام دیا، مالنگا سے قبل سابق آسٹریلوی بائولر گلین میگراتھ، سری لنکن سپنر متھایا مرلی دھرن اور پاکستان کے وسیم اکرم بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

میگراتھ نے 71، مرلی دھرن نے 68، وسیم اکرم نے 55 اور مالنگا نے 51 وکٹیں لے رکھی ہیں۔