اوکاڑہ+ رینالہ خورد، پولیس نے دس رکنی ڈکیت گینگ گرفتارکر لیا،موٹرسائیکلیں، نقدی مال مویشی، اسلحہ برآمد

ہفتہ 22 جون 2019 19:24

اوکاڑہ+ رینالہ خورد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2019ء) پولیس نے دس رکنی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتارکر کے ملزمان سے موٹرسائیکلیں نقدی مال مویشی اوراسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق شیرگڑھ پولیس نے دس رکنی بین الضلاعی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے لوٹی گئی متعدد موٹرسائیکلیں مویشی نقدی اور دورآن واردات استعمال ہونیوالا اسلحہ برآمد کرلیاہے، ملزمان اوکاڑہ کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی ڈکیتی راہزنی اور دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :