چین کا شام کو 120بسوں کا تحفہ

پیر 24 جون 2019 12:26

چین کا شام کو 120بسوں کا تحفہ
دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) چین نے شام کو 120بسوں کا تحفہ دیا ہے۔ شام میں چین کے سفیر نے ایک تقریب کے دوران شام کے وزیر ماحولیات حسن مخلوف کو بسوں کا تحفہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

چینی سفیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ 120 بسیں شام کے لئے چین کی امداد کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین مختلف شعبوں میں شام کی مدد کر رہا ہے جس کا مقصد شامی عوام کو اپنے ملک کی تعمیر نو اور بہتر مستقبل کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے لئے ترغیب دلانا ہے۔ شام کے وزیر ماحولیات حسن مخلوف نے امداد کے طور پر 120 بسیں دینے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :