سوڈان، مسلح تنظیموں کے ساتھ مفاہمت کے لیے کمیٹی تشکیل

پیر 24 جون 2019 13:06

سوڈان، مسلح تنظیموں کے ساتھ مفاہمت کے لیے کمیٹی تشکیل
خرطوم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) سوڈان میں عبوری کونسل نے مسلح تنظیموں کے ساتھ مفاہمت کے لیے مفاہمتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی کے سربراہ سوڈان عبوری کونسل کے نائب صدر جنرل محمد حمدان دقلو عٴْرف "حمیدتی" ہوں گے۔کمیٹی کے دیگر ارکان میں عبوری کونسل میں سیاسی کمیٹی کے سربراہ شمس الدین کباشی، ان کے نائب اور میجر جنرل اسامہ العوض محمدین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کباشی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کے اور سیاسی نوعیت کے ایسے گروپ نمودار ہو رہے ہیں جن کو ساتھ لینا چاہیے تا کہ ملک کے امن و سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے باور کرایا کہ عبوری کونسل سوڈان میں یک جہتی، سلامتی اور امن کی خواہاں ہے۔کباشی کے مطابق ملک میں قائم مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور موافقت کا راستہ اپنانا ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے فریڈم اینڈ چینج فورسز کی شرائط کا جواب دے دیا ہے جو ایتھوپیا کے وساطت کار کے ذریعے پہنچائی گئی تھیں۔کباشی نے مزید کہا کہ ایتھوپیا اور افریقی یونین کے منصوبے کے ذریعے فریڈم اینڈ چینج فورسز کے ساتھ نقطہ ہائے نظر میں قربت پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :