مجھ سے منافقت برداشت نہیں ہوتی سچ بولنا میری عادت ہے،ندا چوہدری

ان لوگوں کے ساتھ کام کرتی ہوں جن کا اخلاق اچھا ہواور ان کو فن اور فنکار کی قدر ہو،گفتگو

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 24 جون 2019 13:27

مجھ سے منافقت برداشت نہیں ہوتی سچ بولنا میری عادت ہے،ندا چوہدری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2019ء،نمائندہ خصوصی باﺅ اصغر) مجھ سے منافقت برداشت نہیں ہوتی سچ بولنا میری عادت ہے اس لیے جو دل میں ہوں منہ پر کہ دیتی ہوں ان خیالات کا اظہار شوبز انڈسٹری کی خوبصورت حسینہ ندا چوہدری نے ہمارے نمائندے سے گفتگو میں کیا ،انہوں نے کہا کہ جس جگہ عزت نہ ہو میں وہاں کام نہیں کرتی ان لوگوں کے ساتھ کام کرتی ہوں جن کا اخلاق اچھا ہواور ان کو فن اور فنکار کی قدر ہو،ایک سوال کے جواب میں ندا چوہدری نے کہا کہ کچھ لوگ 10یا 20ہزار جیب میں لے کر ڈرامہ لگوانے یا فلم بنانے نکل پڑتے ہیں ایسے لوگوں نے شوبز انڈسٹری کا ستیا ناس کیا ہوا ہے ایسے لوگوں سے ہر فنکار کو دور رہنا چاہیے ایسے لوگ خود تو بدنام ہوتے ہیں ساتھ دوسروں کو بھی بدنام کر دیتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :