ورلڈکپ 2019ء: بنگلہ دیش نے افغانستان کو جیت کے لیے تگڑا ہدف دیدیا

شکیب الحسن اور مشفیق کی نصف سنچریاں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 24 جون 2019 18:16

ورلڈکپ 2019ء: بنگلہ دیش نے افغانستان کو جیت کے لیے تگڑا ہدف دیدیا
ساﺅتھ ہیمپٹن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24جون2019ء) کرکٹ ورلڈکپ کے 31 ویں میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو جیت کے لیے تگڑا ہدف دیدیا ہے ۔ ہمپشائر باول کرکٹ سٹیڈیم میں افغان ٹیم کے کپتان گلبدین نبی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔گراﺅنڈ گیلا ہونے کی وجہ سے میچ روکا گیا اور اسے کچھ دیر تاخیر کے بعد شروع کیا گیا جس کے بعد بنگلادیش نے 263 رنز کا ہدف دے دیا۔

بنگلہ دیش کے لیے لٹن داس اور تمیم اقبال نے اننگز کا آغاز کیا ، پہلے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی لٹن داس تھے جو مجیب الرحمان کی گیند پر 16 رنز بنا کر کیچ آﺅٹ ہوئے،تمیم اقبال 36 رنز بنا کر محمد نبی کے گیند پر بولڈ ہوئے، انھوں نے 53 گیندوں کا سامنا کیا تھا ۔ شکیب الحسن اور مشفیق الرحیم نے تیسری وکٹ کے لیے61رنز جوڑے اور اس دوران شکیب نے اپنی نصف سنچری مکمل کی جس کے بعد وہ 51رنز بنا کر مجیب کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوگئے،سومیا سرکار بھی3رنز بنا کر مجیب کا شکار بنے، مشفیق اور محمود اللہ نے پانچویں وکٹ کے لیے57رنز جوڑے جس کے بعد محمود اللہ27رنز سکور کرکے پوویلین لوٹے،مشفیق83رنز بنا کر پوویلین لوٹے۔

(جاری ہے)

افغان ٹیم گلبدین نائب، رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی، اصغر افغان، محمد نبی، نجیب اللہ زدران، سمیع اللہ شنواری، راشد خان، اکرام الی خیل، دولت زدران اور مجیب الرحمان پر مشتمل ہے۔بنگلادیش کی ٹیم میں تمیم اقبال، سومیا سرکار، شکیب الحسن، مشفق الرحیم، لٹن داس، محمد اللہ، مصدق حسین، محمد سیف الدین، مہدی حسن، مشرفی مرتضیٰ اور مستفیض الرحمان شامل ہیں۔