پی سی ڈی ایم اے نے کمرشل و صنعتی امپورٹرز میں تفریق کو قومی خزانے میں اربوں کے نقصانات کا باعث قرار دے دیا
انڈرانوائسنگ کے الزاما ت بے بنیادہیں،برابری کی بنیاد پر کاروباری مواقع فراہم کیے جائیں،چیئرمین پی سی ڈی ایم اے شاہد وسیم
پیر 24 جون 2019 19:09
(جاری ہے)
شاہد وسیم نے نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ ایسی صنعتیں جو بند پڑی ہیں اور جوصنعتن چل رہی ہیں وہ غلط پالیسیوں اور ٹیکسوں میں چھوٹ کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی اصل پیداواری طلب سے زیادہ خام مال درآمد کر کے اوپن مارکیٹ میں بلاخوف و خطر فروخت کرکے بھاری منافع کماتے ہیں ۔
صنعتی امپورٹرز کی جانب سی10 سی20 لاکھ ٹن پلاسٹک،10 لاکھ ٹن کے قریب آئرن اینڈ اسٹیل ( سی آرسی،ایچ آر سی)،کیمیکلز اور پیپرز بھاری مقدار میں درآمد کرنا ہمارے دعوے کو ثابت کرنے اور آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔انہوں نے کہاکہ درآمدی مرحلے پر کمرشل امپورٹرز 6فیصد ایڈوانس ٹیکس ( نان ایڈجسٹ ایبل) ادا کرتے ہیں جبکہ صنعتی امپورٹرز5.5 فیصد ادا کرتے ہیں جو کہ ایڈجسٹ ایبل، ریفنڈ ایبل ہوتا ہے اور جب ان کا ٹیکس گزشتہ سال کی ٹیکس حد تک پہنچتا ہے تو انہیں مزید درآمدات کے لیے استثنیٰ سرٹیفیکیٹ کی سہولت بھی دی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ 6فیصد کی مؤثر شرح 8 سے 10 فیصد تک پہنچ جاتی ہے جو کسٹم ڈیوٹی پر منحصر ہوتی ہے۔ودہولڈنگ ٹیکس سی اینڈ ایف ویلیو،کسٹم ڈیوٹی، سیلز ٹیکس پر لاگو ہوتا ہے۔اس کے علاوہ خالص منافع پر یہ 6فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کا مطلب مجموعی منافع کی شرح ( جی پی) پر کم سے کم 30سی35فیصد ہے۔اس کے باوجود کمرشل امپورٹرز کو سابقہ فائنل ٹیکس ریجم ( ایف ٹی آر ) سے نکال کر کم ازکم ٹیکس ریجم ( ایم ٹی آر ) میں ڈالنا انتہائی غیر منصفانہ ہے۔انہوں نے کمرشل امپورٹرز کے بارے میں انڈر انوائسنگ کے غلط تاثر کو رد کرتے ہوئے کہاکہ یہ امر قابل غور ہے کہ ایسا کسی بھی صورت میں ممکن نہیں کیونکہ کمرشل امپورٹرز یا صنعتی امپورٹرز کی جانب سے درآمد کیے گئے خام مال کو یکساں پیرامیٹرز پر کلیئر کیاجاتا ہے جس میں بین الاقوامی پرائس اسکین،ویلیو ایشن رولنگز،کسٹمز و دیگر امورکے ذریعے تشخیص کیا جاناشامل ہے لہٰذا کمرشل امپورٹرز کے انڈرانوائسنگ میں ملوث ہونے کے الزامات یکسر بے بنیاد ہیں اور ذہنی تعصب کی اختراع ہے۔شاہد وسیم نے ایف بی آر پر زور دیا کہ صنعتی خام مال کے کمرشل امپورٹرز کو برابری کی بنیاد پر کاروبار کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں کیونکہ وہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے صنعتی یونٹس کی ضروریات پورے کرتے ہیں اور ایمانداری سے ٹیکس بھی ایڈوانس ادا کرتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.