ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال میں مریضوں اور لواحقین کے پینے کے پانی کے لیے انتظامات کیے جائیں کیونکہ لوگوں کو پانی فلٹر ہو کر نہیں ملتا جس سے بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 24 جون 2019 18:52

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال میں مریضوں اور لواحقین کے پینے کے پانی کے لیے انتظامات کیے جائیں کیونکہ لوگوں کو پانی فلٹر ہو کر نہیں ملتا جس سے بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پینے کے صاف پانی کے بہتر انتظامات نہ ہونے پر جب ہسپتال کے تمام وارڈز کا سروے کیا گیا تو تمام وارڈز کے ساتھ مریضوں کے استعمال کے لیے واش روم میں لگائے گئے واش بیسن سے ہی لوگ پانی کا استعمال کرتے ہیں جبکہ اس کے لیے کوئی علیحدہ انتظام نہ کیا گیا ہے وہاں پر موجود مریضوں کے لواحقین محمد حفیظ،توصیف سعید،فراز علی،کامران خالد،کنیز بی بی نے بتایا کے ہسپتال میں پینے کے صاف پانی کا علیحدہ انتظام ہونا چاہیے جو صحت کے اصولوں کے مطابق ہو کیونکہ وارڈز کے ساتھ ملحقہ واش روم میں لگائے گئے واش بیسن سے ہی ہم پانی استعمال کرتے ہیں اس ضمن میں جب میڈیکل سپرنینڈنٹ ڈاکٹر فاروق بنگش، ایڈیشنل میڈیکل سپرنینڈنٹ ایڈمن ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کے لیے پانی کے نئے پائپ بچھائے جا رہے ہیں جبکہ حکومت پنجاب مریضوں اور ان کے لواحقین کو تمام سہولیات فراہم کرنے کا تہیہ کیے ہوئے ہے جس پر ہم عمل کر رہے ہیں جبکہ مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی اور طبی سہولیات فراہم ہو رہی ہیں جس سے ہزاروں مریض روز مرہ کی بنیاد پر مستفید ہوتے ہیں۔