فلم ’’ہوبس اینڈ شا‘‘ 31جولائی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

منگل 25 جون 2019 13:17

فلم ’’ہوبس اینڈ شا‘‘ 31جولائی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) ہالی وڈ کی بلاک بسٹر ایکشن فلم سیریز فاسٹ اینڈ فیوریئس فرنچائز کی فلم ’’ہوبس اینڈ شا ‘‘ اب 31جولائی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق ایکشن فلم سیریز فاسٹ اینڈ فیوریئس فرنچائز کی فلم ’’ہوبس اینڈ شا‘‘ پہلے یکم اگست کو ریلیز ہونی تھی لیکن اب یہ ایک دن قبل 31جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ہدایتکارڈیوڈ لیچ کی ایڈونچر سے بھرپوراس فلم کی کاسٹ میں ڈیوین جانسن،ادریس البا، جیسن سٹیتھم، ونیسا کربی،ہیلن مرن،رومن رینز اور ایڈی مارسن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔انتہائی تیز رفتار کاروں اور بدلے کی آگ میں جلتے خطروں کے کھلاڑیوں کے بے مثال ایکشن کا تڑکا لئے اس فلم کو نیل ایچ موریٹیزاورکرس مورگن نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :