تین روزہ مینگو فیسٹیول 5 جولائی کو شروع ہوگا، تاجکستان میںبھی مینگو فیسٹیول منعقدکریں گے، ڈاکٹرآصف علی
بدھ 26 جون 2019 20:38
(جاری ہے)
ڈاکٹرآصف نے کہاکہ ایم این زرعی یونیورستی نئی ہے تاہم اس خطہ کی زراعت کی ترقی اوراس میں یونیورسٹی کے کردار کیلئے جوپندرہ سالہ پروگرام بناکرشروع کیاتھااب اس کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں ۔
اس وقت یونیورسٹی کوجورقبہ الاٹ ہواتھابری جدوجہدکے بعد اس کاقبضہ لے لیاگیاہیاوراب یہاں جدید ترین ہائی ٹیک پوسٹ گریجویٹ سنٹر،لائبریری ،کیریئرڈویلپمنٹ سنٹربن رہاہے جبکہ 24بی ایس اور 22ایم ایس اورپی ایچ ڈی پروگرامز بھی شروع ہیں اس سال لگ بھگ 155سکالر شپس بھی دی جائیں گی جبکہ مختصر دورانیہ کے آن لائن پروگرام بھی شروع کررہے ہیں۔وائس چانسلر نے کہاکہ وہ وقت دورنہیںجب آلودگی کی وجہ سے سانس لینابھی دشوارہوجائے گاہم اس کے تدارک کے لئے اپنی ذمہ داری اداکرتے ہوئے سڑکوں کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں مختلف تعلیمی درسگاہوں میں پودے لگارہے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹرآصف نے کہاکہ ان کے پاس لگ بھگ400ملین روپے سالانہ کابجٹ ہے جبکہ 400ملین روپے کے فنڈز ہمین انڈسٹری کی طرف سے مختلف سیمینار زاورریسرچ کے لئے بھی فراہم کردیئے جاتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ جلدہی ’’انٹرنیشنل ایگروانڈسٹریل ایگزیبیشن ‘‘(DICE Competiion)منعقدکرارہے ہیں جس میں 150سے زیادہ وہ ادارے حصہ لیں گے نئے نئے آئیڈیا اورریسرچ پروجیکٹس ہوں گے جبکہ جیتنے والے کوچھ ہندسوں پرمشتمل انعامی رقم دی جائے گی ۔انہوںنے کہاکہ ہم اپنے طلباء کو نوکری لینے والے نہیں بلکہ نوکریاں پیداکرنے کی صلاحیت رکھنے والے بنارہے ہیں جب ہمارے اساتذہ خودکھیتوں اورپانی میں موجود رہ کرطلباء کو تربیت دیں گے توپھران میں کوالٹی توپیداہوگی ۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.