تعمیر وطن پبلک سکول اینڈ کالج کی اتنظامیہ کا میٹرک بورڈ میں ٹاپ کرنے والی طالبہ کیلئے حج کے 3 ٹکٹوں کا اعلان

جمعرات 27 جون 2019 14:15

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2019ء) تعمیر وطن پبلک سکول اینڈ کالج کی اتنظامیہ نے میٹرک کے بورڈ امتحان میں ٹاپ کرنے والی طالبہ کیلئے حج کے 3 ٹکٹوں جبکہ میٹرک کی کوآرڈینیٹر اور وائس پرنسپل کے لئے عمرے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

تعمیر وطن پبلک سکول اینڈ کالج نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس مرتبہ بھی میٹرک کے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے تمام تعلیمی اداروں پر سبقت حاصل کر لی ہے۔ تعمیر وطن سکول اینڈ کالج کے ایم ڈی ملک محسن سعید اور پرنسپل ملک احسن سعید نے اس شاندار کامیابی پر میٹرک کے امتحان میں بورڈ ٹاپ کرنے والی طالبہ فاطمہ شکیل کیلئے حج کے تین ٹکٹوں کا اعلان کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :