ایجوکیشن ٹاسک فورس کا اجلاس، 15 جولائی تک سرکاری سکولوں میں داخلوں کیلئے مہم چلانے کا فیصلہ

پیر 1 جولائی 2019 19:18

سکھر۔یکم جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2019ء) سکھر کے سیاسی وسماجی شخصیات پر مشتمل تعلیم کی بہتری کیلئے قائم ہونے والی ایجوکیشن ٹاسک فورس کا اہم اجلاس چیئرمین ملک محمد رضوان الحق کی صدارت میں ہوا جس میں وائس چیئرمین عذرا جمال و سیکرٹری نصیر شاہ ایجوکیشن ٹاسک فورس اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر حافظ شہاب الدین یوسی چیئرمین مرتضی گھانگرو، بسما شمسی، رخسانہ ،عبدالسمیع مہر سمیت ضلع بھر کے تعلیمی ماہر سیاسی وسماجی ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تعلیم کی بہتری کیلئے اہم فیصلے کئے گئے۔جس میں 15 جولائی تک سرکاری اسکولوں میں داخلوں کیلئے مہم چلائی جائے گی اس کیلئے ہر یوسی میں معلوماتی سیمینارز منعقد کرنے کے ساتھ ساتھ سیاسی قیادت اور افسران سے بھی ملاقاتیں کی جائیں گی ۔ ایجوکیشن ٹاسک فورس کے چیئرمین ملک محمد رضوان الحق نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ایجوکیشن ٹاسک فورس کے تمام ممبران نیک نیتی سے تعلیم کی بہتری کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ۔