دل دل پاکستان کے خالق نثار ناسک جہان فانی سے کُوچ کر گئے،ڈھوک رتہ قبرستان میں سپرد خاک

بدھ 3 جولائی 2019 22:53

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2019ء) ملی نغمہ ’’د ل دل پاکستان‘‘ کے خالق نثار ناسک جہان فانی سے کُوچ کر گئے ان کا نمازہ جنازہ راولپنڈی میں ادا کرکے ڈھوک رتہ قبرستان میںسپرد خاک کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملی نغمہ ’’د ل دل پاکستان‘‘کے خالق نثار ناسک طبعیت ناسازی کی وجہ سے جہان فانی سے کوچ کر گئے ان کا نمازہ جنازہ روالپنڈی میں ادا کرکے ابائی قبرستان ڈھوک رتہ میں سپرد خاک کردیا گیا نمازہ جنازہ میںشاعر ادیبوں اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی واضح رہے کہ نثار ناسک کا لکھا گیا ملی نغمہ ’’دل دل پاکستان‘‘جنید جمشید نے اپنی آواز میں گا کر امر کیا، جب تک یہ ملی نغمہ گایا جاتا رہے گا اس وقت تک نثار ناسک اور جنید جمشید کو یاد رکھا جائیگا نثار ناسک اردو اور پنجابی زبان میں لکھا کرتے تھے، ان کی 2مشہور کتابوں میں 'چھوٹی سمت کا مسافر' اور 'دل دل پاکستان' شائع ہوئیں۔

پاکستان ٹیلی ویڑن نے اردو ادب میں خدمات کے اعتراف میں انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا تھا

متعلقہ عنوان :