آسکر ایوارڈ ملنے پر خوشی سے بے ہوش ہونے والی تھی، پٹریشاآرکٹ کا انکشاف

منگل 9 جولائی 2019 11:55

آسکر ایوارڈ ملنے پر خوشی سے بے ہوش ہونے والی تھی، پٹریشاآرکٹ کا انکشاف
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2019ء) ہالی وڈ اداکارہ پٹریشاآرکٹ نے انکشاف کیا ہے کہ 2015ء کے آسکرایوارڈ پر بہترین سپورٹنگ اداکارہ کا ایوارڈ ملنے پر وہ بے ہوش ہونے والی تھیں ۔

(جاری ہے)

امریکی ذرائع بلاغ کے مطابق پٹریشاآرکٹ نے نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں آسکرایوارڈ میں فلم’’بوائے ہڈ‘‘ کے لئے بہترین سپورٹنگ اداکارہ کا ایوارڈ ملا تو وہ حیران تھیں اور بے ہوش ہونے والی تھیں اور ان کو لگتا تھا کہ ان کو خوشی سے دل کا دورہ پڑ جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہٰیں اپنا ایوارڈ لینے میں وقت لگا کیونکہ وہ سٹیج پر جانے کے لئے خود کو نارمل کر رہی تھیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اتنے زیادہ با صلاحیت لوگوں میں سے اس ایوارڈ کے لئے ان کا چنائو ان کے لئے کسی بھی اعزاز سے کم نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :