فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ کا گانا ’’اک پل‘‘ شائقین میں مقبول

منگل 9 جولائی 2019 12:10

فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ کا گانا ’’اک پل‘‘ شائقین میں مقبول
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2019ء) پاکستانی اداکارہ مایا علی کی فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ کے نئے گانے’’اک پل‘‘ شائقین میں مقبول ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی ویب سائٹ کے مطابق مایا علی کی نئی فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ کے گانے’’اک پل‘‘ کو دو دنوں میں یو ٹیوب پر پانچ لاکھ اکیاسی ہزار شائقین نے دیکھا اور پسند کیا۔ گانے میں اپنی آواز کا جادو حدیقہ کیانی اور ہرشدیپ کور نے جگایا ہے۔ گانا شہریار منور اورمایا علی پر فلمایاگیا جس کو کمپوز آذان سمیع خان نے کیا ہے۔ فلم عید الضحیٰ پر نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :