چین ہمیشہ کی طرح پرامن ترقی کے راستے پر گامزن ہے، چین کے نائب صدر کا عالمی امن فورم سے خطا ب

منگل 9 جولائی 2019 12:14

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2019ء) چین کے نائب صدر وانگ چھی شان نے کہا ہے کہ عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے بعد چینی عوام نے بھرپور کوششوں کے ذریعے ترقی کے راستے پر بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں، چین ہمیشہ کی طرح پرامن ترقی کے راستے پر گامزن ہے۔

(جاری ہے)

چین کیذرائع ابلاغ کے مطابق بیجنگ میں چھنگ ہوا یونیورسٹی میں عالمی امن فورم سے خطا ب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے بین الاقوامی تعلقات کے ساتھ دنیا بھر میں امن وترقی پر توجہ دی جانی چاہیے۔ انہوں نے دنیا بھر کے ممالک سے کہا کہ پرامن ترقی کے تصور پر گامزن رہتے ہوئے اقتصادی عالمگیریت کو آگے بڑھایا جائے اور منصفانہ، مستحکم اور موثر عالمی نظام قائم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :