دوبئی ایئرپورٹ پر بچوں کیلئے خصوصی لائونج قائم، بچے کسی مشکل کے بغیر تنہا فضائی سفر کرسکیں گے

منگل 9 جولائی 2019 13:02

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2019ء) دوبئی ایئرپورٹ پربچوں کے لئے ایک خصوصی لائونج قائم کیا گیا ہے جہاں وہ کسی مشکل کے بغیر تنہا باآسانی فضائی سفر کرسکتے ہیں، یہ لائونج دنیا کے سب سے بڑے ایئر سروس پروائیڈر ڈناتا کے اشتراک سے قائم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

لاوئنج میں بچوں کے کھانے پینے، تفریح اور دیکھ بھال کی سہولیات فراہم کی گئیں ہیں جہاں تربیت یافتہ عملہ بچوں کو بنیادی ضروریات کی فراہمی سمیت ان کے لئے تحفظ اور آرام دہ سفر کی سہولت میں مدد فراہم کرتا ہے۔

لائونج کو خوبصورت رنگوں، مختلف گیمز اور بچوں کے لئے دیگر سہولیا ت فراہم کی گئیں ہیں۔ یو اے ای ایئر پورٹ آپریشنز کے سینئر نائب صدر سٹیو ایلنز نے کہا کہ ایئرپورٹ پر بچوں کے لائوئج کے قیام سے والدین کا اعتماد بڑھا ہے اور چھوٹے بچے کسی مشکل کے بغیر دنیا میں کسی بھی جگہ آسانی کے ساتھ سفر کرسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :