پاپائے روم کے ایلچی لوئجی وینتورا کا سفارتی استثنٰی ختم

منگل 9 جولائی 2019 14:14

روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2019ء) ویٹیکن نے جنسی استحصال کے مقدمے کی وجہ سے پاپائے روم کے ایلچی لوئجی وینتورا کا سفارتی استثنٰی ختم کر دیا ہے۔ ویٹیکن کے مطابق وینتورا کی جانب سے بھی اس فیصلے کو تسلیم کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

متعدد مردوں نے لوئجی پر، انہیں نا مناسب انداز میں چھونے یا پکڑنے کا الزام عائد کیا ہے۔ پیرس کا دفتر اسشغاثہ جنوری کے اواخر سے پاپائے روم کے اس ایلچی کے خلاف چھان بین کر رہا ہے۔ لوئجی وینتورا اس سے قبل کینیڈا میں متعین رہے ہیں۔ وہاں بھی ان پر اس قسم کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :