لیبیا کے ساحلوں کے قریب مزید پناہ گزینوں کو بچا لیا گیا

منگل 9 جولائی 2019 14:14

طرابلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2019ء) جرمن امدادی جہاز ’ایلان کردی‘ نے لیبیا کے ساحلوں کے قریب ایک مرتبہ پھر پناہ گزینوں کو بچایا ہے۔ سی آئی نامی تنظیم کے مطابق ان پناہ گزینوں کو مالٹا کی بحریہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مالٹا کی جانب سے اس امدادی کارروائی میں تعاون بھی کیا گیا۔ ابھی اتوار کو ایک طویل بحث و مباحثے کے بعد والیٹا حکام نے 65 پناہ گزینوں کو مالٹا میں داخلے کی اجازت دی تھی۔ یورپی کمشنر برائے امور داخلہ نے پناہ گزینوں کی تقسیم کے کسی عارضی طریقہ کار کو وضع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :