بھارت کیخلاف کیویز کو خصوصی حمایت حاصل ہوئی
میچ کے دوران پاکستانی شائقین کرکٹ بھی اسٹیڈیم پہنچے اور نیوزی لیںڈ کی ٹیم کا حوصلہ بڑھاتے رہے
محمد علی بدھ 10 جولائی 2019 19:51
(جاری ہے)
جبکہ میچ کے اختتام پر پاکستانی شائقین کرکٹ نے نیوزی لینڈ کی فتح کا بھرپور انداز میں جشن بھی منایا۔
اس سے قبل ورلڈکپ 2019 ءکے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 18 رنز سے شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ کیویز کی جانب سے دیے گئے 240 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دنیا کی نمبر 1 بیٹنگ لائن 221 رنز بنا سکی۔ بھارتی بلے باز رویندرا جدیجا کی نصف سینچری رائیگاں گئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ہنری نے 3 وکٹیں حاصل کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا۔ 240 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ورلڈ کپ میں رنز مشین روہت شرما صرف ایک رن بنا کر پویلین چلتے بنے، ان کے پیچھے بھارتی ٹیم قائد ویرات کوہلی اور دوسرے اوپنر کے ایل راہول بھی بالترتیب ایک، ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے،دنیش کارتھک کو صرف 6 رنز پر ہنری نے پویلین کی راہ دکھائی۔رشبھ پنت اور ہاردک پانڈیا نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 47 رنز بناکر کیوی بولرز کے سامنے کچھ مزاحمت دکھائی لیکن 32 رنز کی اننگز کھیل کر رشبھ پنت پانڈیا کا ساتھ چھوڑ گئے،ہاردک پانڈیا 32 رنز بناکر سینٹنر کا شکار بنے۔ اس کے بعد جدیجا اور دھونی کے درمیان سینچری شراکت داری ہوئی، تاہم جدیدجا 77 اور دھونی 49 رنز بنا کر بھی اپنی ٹیم کو فتح دلوانے میں ناکام رہے۔ گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے 46.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے تھے بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا، اگر آج بھی میچ بارش سے متاثر ہوجاتا تو بھارت کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہونے کی بنیاد پر فائنل میں پہنچ جاتی۔ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل اولڈ ٹریفورڈ گراﺅنڈ میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہورہا ہے جہاں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے میچ کا انتہائی سست انداز میں آغاز کیا اور اس کی پہلی وکٹ بھی ایک رن پر گئی ، مارٹن گپٹل صرف ایک رن بناکر آﺅٹ ہوگئے۔19 ویں اوور میں 69 کے مجموعے پر نکولس 28 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ کین ولیمسن اور ٹیلر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور تیسری وکٹ پر 65 رنز کی شراکت قائم کی تاہم 134 کے مجموعی سکور پر ولیمسن 67 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔ جیمز نیشم اور گرینڈ ہوم بھی بالترتیب 12 اور 16 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ نیوزی لینڈ کی اننگز کے دوران 47 ویں اوور میں بارش کے باعث میچ کو روک دیا گیا جب کیویز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے تھے۔آج میچ دوبارہ شروع ہوا تو روس ٹیلر74رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوگئے ،ٹام لیتھم10رنز بنا کر کیچ آﺅٹ ہوئے،میٹ ہینری صرف ایک رن بنا کر بھونیشور کمار کی تیسری وکٹ بنے،کیویز نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے ۔بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کرکے سب سے کامیاب باﺅلر رہے جبکہ جسپریت بمرا، ہاردک پانڈیا، رویندرا جادیجا اور یزویندر چاہل ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔ واضح رہے کہ ورلڈکپ میں سیمی فائنل کیلئے بھارت نے 7 ویں مرتبہ کوالیفائی کیا ہے، اس سے قبل وہ 6 مرتبہ سیمی فائنل کھیل چکا ہے جن میں سے اسے 3 میں کامیابی اور 3 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 8 ویں مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے، کیویز اب تک ورلڈکپ کے 6 سیمی فائنلز میں ناکام اور ایک میں فاتح رہے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.