جنوبی کوریا کا امریکا سے ایف 35 لڑاکا طیارے خریدنا انتہائی خطرناک اقدام ہے،شمالی کوریا

جمعرات 11 جولائی 2019 13:48

جنوبی کوریا کا امریکا سے ایف 35 لڑاکا طیارے خریدنا انتہائی خطرناک اقدام ..
پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2019ء) شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی طرف سے امریکی ایف 35 لڑاکا طیاروں کی خریداری کو انتہائی خطرناک اقدام قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا نے شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے انسٹی ٹیوٹ فار امریکن سٹڈیز کے پالیسی ریسرچ ڈائریکٹر کے حوالہ سے کہا ہے کہ اس صورتحال میں شمالی کوریا خصوصی ہتھیاروں کی تیاری اور تجربات پر مجبور ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کے حکام کا امریکا سے مزید ہتھیار خریدنا اور شمالی اور جنوبی کوریا کے مابین تعاون اور مصالحت کے متعلق رویہ غیرمہذب اور افسوس ناک ہے۔ ۔ واضح رہے کہ جنوبی کوریا اس سال مارچ میں 2 ایف 35 طیارے خرید چکا ہے اوراسے باقی طیارے رواں سال ملیں گے۔ امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان 40 جدید طیارے خریدنے کا معاہدہ ہوا تھا

متعلقہ عنوان :