ریگولٹری اتھارٹی کسٹمز کے نام سے نیا ادارہ قائم کرنے کا فیصلہ

اتھارٹی کوبرآمدی یونٹس کو لائسنس کے اجراسمیت دیگر اختیارات حاصل ہونگے ، ایف بی آر

جمعہ 12 جولائی 2019 18:38

ریگولٹری اتھارٹی کسٹمز کے نام سے نیا ادارہ قائم کرنے کا فیصلہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2019ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے برآمدات کو فروغ دینے کے لیے ایڈیشنل کلکٹرزکی سربراہی میں ریگولٹری اتھارٹی کسٹمز کے نام سے نیا ادارہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ریگولیٹری اتھارٹی کوبرآمدی یونٹس کو لائسنس کے اجرا،تجدید و توسیع اور برآمدی اشیا کی اجازت دینے ،درآمدی خام مال کی بونڈ ٹو بونڈٹرانسفر ،اضافی سامان و آلات کو ا سکریپ میں رکھنے اور فروخت کرنے کی اجازت دینے سمیت دیگر اختیارات حاصل ہو ں گے جس کے لیے ایکسپورٹ اورنٹیڈ یونٹس اینڈ ا سمال اینڈمیڈیم انٹرپرائزز رولز 2008 میں ترامیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ایف بی آرنے ایکسپورٹ اورنٹیڈ یونٹس اینڈ اسمال اینڈمیڈیم انٹرپرائزز رولز 2008 میں ترامیم کا مسودہ تیار کرکے آرا کے لیے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو بھجوادیا ہے اور اسٹیک ہولڈرز 15روز کے اندر اندر اپنی آرا و تجاویز دے سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :