بحیرہ جنوبی چین میں لاپتہ ماہی گیروں کو بچا لیا گیا

جمعہ 12 جولائی 2019 21:49

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2019ء) بحیرہ جنوبی چین میں طوفانی موسم کی وجہ سے لاپتہ ہونے والے 32 ماہی گیروں کو بچا لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تیز ہوا اور بلند لہروں کی وجہ سے ماہی گیروں کی کشتی نے ہنگامی امداد طلب کی تھی۔ بعد ازاں ان کا سیٹلائٹ رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔اور یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا تھاکہ شاید ان کی کشتی ڈوب گئی ہے۔ تاہم چینی حکام کی ہنگامی امداد کے ساتھ انہیں بچا لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :