ورلڈکپ میں شکست، بھارتی ٹیم نے اپنے کپتان کوہلی کیخلاف بغاوت کردی
سیمی فائنل میں شکست کے بعد سے بھارتی کپتان پر انگلیاں اٹھنے لگیں، ٹیم 2 گروپس میں تقسیم ہوگئی
محمد علی جمعہ 12 جولائی 2019 21:32
(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ بھارتی ٹیم میں کھلاڑیوں کی سلیکشن کے حوالے سے بھی جانبداری پائی جاتی ہے جس باعث ٹیم 2 گروپوں میں تقسیم ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بھارتی ٹیم میں کھلاڑیوں کا انتخاب کپتان کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے کی بنیاد پر ہوتا ہے۔ ٹیم میں ویرات کوہلی اور ان کی حمایتوں کے علاوہ صرف ان کھلاڑیوں کو جگہ مل پاتی ہے جو مسلسل کارکردگی دکھا رہے ہوں۔ روہت شرما اور جسپریت بھمرا کوہلی کے مخالف ہیں تاہم اپنی کارکردگی کے باعث ٹیم کا لازمی حصہ ہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ کپتان ویرات کوہلی اور کوچ روی شاستری کے درمیان بھی تعلقات ٹھیک نہیں ہیں۔ جبکہ اس سے قبل چیمپئنز ٹرافی فائنل میں شکست کے بعد اس وقت کے کوچ انیل کمبلے بھی ویرات کوہلی سے اختلافات کے باعث مستعفی ہوں گئے تھے۔ جبکہ اب ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد ایک مرتبہ پھر بھارتی ٹیم اندرونی طور پر اختلافات کا شکار ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کو ورلڈکپ جیتنے کیلئے فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا، تاہم بھارت کو سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس شکست کے بعد سے بھارتی ٹیم شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ خاص کر ویرات کوہلی کی کارگردگی پر سوال کیے جا رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
-
ڈاکٹرز کی فاسٹ باؤلر احسان اللہ کو ٹیسٹ کرکٹ سے دور رہنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.