ایک برس میں بھارت سے ایک ارب 36 کروڑ روپے سے زائد کی ادویات درآمد

ہفتہ 13 جولائی 2019 21:44

ایک برس میں بھارت سے ایک ارب 36 کروڑ روپے سے زائد کی ادویات درآمد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2019ء) گزشتہ برس پاکستان نے بھارت سے ایک ارب 36 کروڑ سے زائد کی ادویات درآمد کی ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق بھارت سے گزشتہ برس ایک ارب 36 کروڑ 99 لاکھ 82 ہزار سے زائد مالیت کی ادویات اور ویکسین درآمد کی گئی۔ درآمد کی گئی ادویات میں جان بچانے والی ادویات کے علاوہ بڑی مقدار میں ٹیبلٹس، سیرپ،انجیکشن اور ویکسین بھی شامل تھیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ برس بھارت سے جنوری میں 15 کروڑ 43 لاکھ 17 ہزار، فروری میں 22 کروڑ32 لاکھ 47 ہزار، مارچ میں 19 کروڑ 21 لاکھ 37 ہزار، اپریل میں 11 کروڑ 10 لاکھ 42 ہزار، مئی میں 18 کروڑ96 لاکھ47 ہزار اور جون میں 4 کروڑ 89 لاکھ 12 ہزار سے زائد مالیت کے ادویات و ویکسین درآمد کی گئی۔اسی طرح جولائی میں بھارت سے 16 کروڑ 77 لاکھ 73 ہزار، اگست میں 4 کروڑ 42 fلاکھ54 ہزار ،ستمبر میں 6 کروڑ 90 لاکھ 54 ہزار، اکتوبر میں 5 کروڑ 10 لاکھ 73 ہزار، نومبر میں 3 کروڑ 77 لاکھ 78 ہزار اور دسمبر میں 8 کروڑ 7 لاکھ 43 ہزار روپے سے زائد کی ادویات درآمد کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :