جنگ کی صورت میں ایران، اسرائیل پر بمباری کی اہلیت رکھتا ہے، حسن نصر اللہ

ہفتہ 13 جولائی 2019 21:57

جنگ کی صورت میں ایران، اسرائیل پر بمباری کی اہلیت رکھتا ہے، حسن نصر ..
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2019ء) لبنان کی تہران نواز شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ چھڑنے کے بعد امریکی اتحادی اسرائیل غیر جانبدار نہیں رہے گا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق خصوصی انٹرویو میں حسن نصر اللہ نے ایک سوال کا دیتے ہوئے کہا کہ ایران، اسرائیل پر پوری طاقت اور خوںخاری سے بمباری کی صلاحیت رکھتا ہے۔حزب اللہ کے رہنما نے کہا کہ امریکیوں کو جب یہ بات سمجھ آتی ہو کہ یہ جنگ اسرائیل کا صفایہ کر سکتی ہے، تو وہ ایسی جنگ کے بارے میں کئی مرتبہ سوچیں گے۔ انھوں نے کہا کہ خطے میں ایران کے خلاف امریکی جنگ روکنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے

متعلقہ عنوان :