فرعون کے مجسمے کی نیلامی،مصر کا برطانوی نیلام گھر پر مقدمہ دائر کرنے کا اعلان

اتوار 14 جولائی 2019 10:40

ْ قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2019ء) مصر نے اعلان کیا ہے کہ قدیم بادشاہ فرعون توت عنخ آمون کے مجسمے کی گزشتہ ہفتے نیلامی کرنے پر وہ لندن کے معروف نیلام گھر کرسٹیز کے خلاف مقدمہ دائر کرے گا۔

(جاری ہے)

مصر کی حکومت نے اِس امکان کی نشاندہی کی تھی کہ مجسمے کو الاقصر شہر سے غیر قانونی طور پر سمگل کیا گیا تھا اور اٴْس نے مطالبہ کیا تھا کہ کرسٹیز نیلامی کو روک دے لیکن مذکورہ نیلام گھر نے پیش رفت کرتے ہوئے نیلامی کی اور 4 جولائی کو مجسمے کی باقیات کو 60 لاکھ ڈالر میں فروخت کر دیا۔

حکومتِ مصر نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نیلامی کوایک غیرپیشہ ورانہ طریقہ قرار دیا ہے جس کے تحت مجسمے کے بالائی حصّے اور مصر کے دیگر نوادرات کو ملکیتی دستاویزات یا یہ ثبوت فراہم کیے بغیر فروخت کر دیا گیا۔۔ مصری حکومت کے مطابق اٴْس نے کرسٹیز کے خلاف یہ مطالبہ کرنے کی غرض سے مقدمہ دائر کرنے کیلئے ایک برطانوی قانونی ادارے کی خدمات حاصل کرلی ہیں کہ مجسمے کو واپس کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :