گ*بڑے عرصے بعد پھر فلم انڈسٹری کیلئے حالات سازگار نظر آرہے ہیں ‘ غلام محی الدین

اتوار 14 جولائی 2019 20:45

ٌ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2019ء) فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار غلام محی الدین نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے پہلے بھی کام کرتا رہا ہوں اور اب بھی دل و جان سے حاضر ہوں ،فلم انڈسٹری بہت بڑا شعبہ ہے اوریہاں ماضی میں بیک وقت کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری ہوتی تھی لیکن پھر حالات ن نے ایسا پلٹا کھایا کہ یہ بحرانی کیفیت سے دوچار ہو گئی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام محی الدین نے کہا کہ کئی سالوں بعد ایک بار پھر حالات سازگار نظر آرہے ہیں اور دو سال میں جتنی فلمیں ریلیز ہوئی ہیں ان کی کامیابی سے فلم انڈسٹری کیلئے مثبت اشارے مل رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پہلے بھی انڈسٹری کی بہتری کے لئے کام کیا اور اب بھی حاضر ہوں ۔

متعلقہ عنوان :