مصر ، دارالحکومت قاہرہ کے نزدیک واقع ’بینت اہرام‘ کو سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا

پیر 15 جولائی 2019 10:30

قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2019ء) مصر میں حکام نے ملک میں سیاحت کے وسیع پیمانے پر فروغ کے لیے دارالحکومت قاہرہ کے نزدیک واقع ’بینت اہرام‘ کو سیاحوں کے لیے کھول دیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دہسر کے مقام پر ان اہرام کو تقریباً 2600 قبل مسیح میں فرعون کے لیے تعمیر کیا گیا تھا۔ آثار قدیمہ کے ماہرین نے دہسر میں ایک سال تک کی جانی والی کھدائی کے دوران دریافت ہونے والے مجسمے، چہرے پر ڈالے جانے والے نقاب اور آلات کو بھی سیاحوں کے لیے نمائش کا حصہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

درحقیقت ان اہرام کو 54 ڈگری زاویے کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا تھا لیکن یہ ایسی مٹی پر تعمیر کیے جا رہے تھے جس میں ٹھہراؤ اور استحکام کے مسائل کا سامنا تھا۔ان اہرام کی زاویائی شکل شمال میں واقع سیدھی شکل والے سرخ اہرام سے مختلف ہے۔سیاح اب شمال کی جانب سے 79 میٹر لمبی تنگ سرنگ کے ذریعے اہرام کے اندر گہرائی میں موجود دو حجروں تک پہنچ سکتے ہیں۔آثار قدیمہ کے ماہرین نے دہسر میں ایک سال تک کی جانی والی کھدائی کے دوران دریافت ہونے والے مجسمے، چہرے پر ڈالے جانے والے نقاب اور آلات کو بھی سیاحوں کے لیے نمائش کا حصہ بنایا ہے۔

متعلقہ عنوان :