بھارت، ریاست ہماچل پردیش میں عمارت گرنے کے باعث 7 فوجی ہلاک ، 6 زخمی

پیر 15 جولائی 2019 21:26

بھارت، ریاست ہماچل پردیش میں عمارت گرنے کے باعث 7 فوجی ہلاک ، 6 زخمی
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2019ء) بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں طوفانی بارشوں کے باعث ایک عمارت گرنے کے نتیجے میں سات فوجی ہلاک جبکہ چھ زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق سولان ڈپٹی کمشنر کے سی چمن نے بتایا کہ ہماچل پردیش میں طوفانی بارشوں کے باعث ایک عمارت گر گئی ۔ جس کے نتیجے میں سات فوجی ہلاک جبکہ چھ زخمی ہو گئے ۔ انہوں نے کہا کہ سترہ فوجیوں اور گیارہ عام شہریوں کو بچا لیا گیا ۔ 

متعلقہ عنوان :