13سو سی سی اور اس سے زائد گاڑیوں کی پیداوار میں 3.84 فیصد ‘فروخت 1.83فیصد کا اضافہ

پیر 15 جولائی 2019 21:26

13سو سی سی اور اس سے زائد گاڑیوں کی پیداوار میں 3.84 فیصد ‘فروخت 1.83فیصد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2019ء) مالی سال 2018-19ئ کے دوران مختلف کمپنیوں (ہنڈا،سوزکی،ٹیوٹا) کی 13سو سی سی اور اس سے زائد گاڑیوں کی پیداوار میں 3.84 فیصد جبکہ فروخت 1.83فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (پاما)کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18 ء کے دوران مختلف کمپنیوں (ہنڈا،سوزکی،ٹیوٹا) کی 13سو سی سی اور اس سے زائد گاڑیوں کی پیداوار 98ہزار 848یونٹس رہی جو مالی سال 2018-19ء کے دوران ایک لاکھ 2ہزار 645یونٹس تک بڑھ گئی۔

(جاری ہے)

اس طرح گزشتہ مالی سال 2017-18ء کے مقابلہ میں مالی سال 2018-19ء کے دوران مختلف کمپنیوں (ہنڈا،سوزکی،ٹیوٹا) کی 13سو سی سی اور اس سے زائد گاڑیوں کی پیداوار میں 3ہزار 797یونٹس یعنی 3.84 فیصد کا اضافہ ہوا۔پاما کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18ئ کے دوران مختلف کمپنیوں (ہنڈا،سوزکی،ٹیوٹا) کی 13سو سی سی اور اس سے زائد گاڑیوں کی فروخت 99 ہزار 138یونٹس رہی جو مالی سال 2018-19ئ کے دوران ایک لاکھ 959 یونٹس تک بڑھ گئی۔اس طرح گزشتہ مالی سال 2017-18ء کے مقابلہ میں مالی سال 2018-19ء کے دوران مختلف کمپنیوں (ہنڈا،سوزکی،ٹیوٹا) کی 13سو سی سی اور اس سے زائد گاڑیوں کی فروخت میں ایک ہزار 821 یونٹس یعنی 1.83فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :