پودے لگانا صدقہ جاریہ ہے‘ ڈی پی او سجادخان

منگل 16 جولائی 2019 12:07

پودے لگانا صدقہ جاریہ ہے‘ ڈی پی او سجادخان
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2019ء) ڈی پی مردان او سجادخان نے کہاہے کہ پودے لگانا صدقہ جاریہ ہے یہ بات انہوں نے نیواڈہ خلیل پلازہ مردان میں تاجروں کی طرف سے مون سون کی شجر کاری مہم کے افتتاح کے موقع پر کہی جہاں وہ مہمان خصوصی تھے چیمبر کے صدر ظاہر شاہ نے تقریب کی صدارت کی جبکہ جنرل سیکرٹری صاحبزادہ خان، نیواڈہ کے صدر والد میر کشمیری ،مصطفی کمال اور پلازے کے صدرمرادخان ،جنرل سیکرٹری وقاص سمیت دیگر بھی موجود تھے صدر ظاہر شاہ نے شجرکاری مہم کے حوالے سے بتایاکہ خلیل پلازہ میں جگہ کی گنجائش کو دیکھتے ہوئے دوسو بڑے گملوں میں پودے لگانے کا فیصلہ کیاگیا جس کے لئے تاجر بردادی نے اپنی مدد آپ کے تحت فنڈاکھٹاکیا ڈی پی او سجادخان نے تاجرو ں کی کاوش کو سرا ہا۔

متعلقہ عنوان :