حماس کا وفد ابو مرزوق کی قیادت میں ماسکو پہنچ گیا

حماس کی قیادت کے دورہ روس کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے،بیان

منگل 16 جولائی 2019 15:26

دوحا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2019ء) اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سینری رکن ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق کی قیادت میں جماعت کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد روس کے دورے پرماسکو پہنچ گیا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ روس کے دورے پر ماسکو پہنچنے والے جماعت کے وفد کی قیادت ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

وفد میں سیاسی شعبے کے رکن حسام بدران اور دیگر رہ نما شامل ہیں۔حماس کی طرف سے جاری بیان میںکہا گیا ہے کہ حماس کی قیادت کے دورہ روس کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے۔ اس دورے کا فلسطینیوں کے درمیان مصالحتی عمل کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔خیال رہے کہ حماس کی قیادت اور روس کیدرمیان دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔ حماس کی قیادت کا یہ پہلا دورہ روس نہیں بلکہ اس سے قبل بھی جماعت کی قیادت وقتا فوقتا ماسکو کادورہ کرتی رہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :