پولیس سٹیشن ہمارا گھر ہے،آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق تھانوں کوعوامی توقعات کے مطابق آئیڈیل رسپانس یونٹ بنا رہے ہیں،ڈی آئی جی آپریشنزلاہور
بدھ 17 جولائی 2019 17:40
(جاری ہے)
ایس ایس پی آپریشنز لاہور اسماعیل الرحمٰن کھاڑک،ایس پی سکیورٹی محمد نوید،ایس پی ہیڈکوارٹرز سید کرار حسین،ایس پی سی آر او اسد الرحمٰن،ڈی ایس پیز اور متعلقہ پولیس افسران اس موقع پر موجود تھے۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان نے ٹرینی اے ایس آئیز کو آئندہ تربیتی کورسسز اور پروفیشنل کیریئر میں کامیابی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اے ، بی ، سی اور ڈی کوسسز پر مشتمل ٹریننگ پروگرامز پر بھرپور فوکس ہی آئندہ کیریئر میں ترقی اور کامیابی کا ضامن ہے۔پولیس ایک ڈسپلن فورس ہے۔ اچھی کارکردگی اور نظم و ضبط اختیار کرکے ہی ترقی کی بلندیوں کو پایاجا سکتا ہے۔انہوں نے ہدایت کی تھانوں میں انڈر ٹرائل ملزمان کا ضروری اندراج،مکمل جامہ تلاشی اور میڈیکل کو ہر صورت یقینی بنائیں ۔اشفاق خان نے مزید کہا کہ ملزمان کے دوران حراست فرار کے واقعات کے تدارک کیلئے موثر لائحہ عمل اپنائیں۔ٹرینی اے ایس آئیز نے سہالہ ٹریننگ سنٹر سے پروبیشنر کلاس کورس جبکہ ایلیٹ ٹریننگ سنٹر بیدیاں روڈ سے اورینٹیشن ایلیٹ کورس بھی مکمل کیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے کہا کہ نئے بھرتی ہونے والے افسران پولیس شہداء کے وقار اور نیک نامی کے علمبردار ہیں۔آپ سب بھی مظلوموں کی مدد کر کے ادارے کی نیک نامی کا باعث بنیں۔ مزید براں پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ہی ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کا اردل روم منعقد ہوا۔پولیس ملازمین اپیلوں،ذاتی مسائل اورٹرانسفر پوسٹنگ سمیت مختلف معاملات میں اردل روم میں پیش ہوئے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے اپیلوں اور درخواستوں کا جائزہ لے کر موقع پر احکامات صادر کئے ۔اشفا ق خان نے اس موقع پر کہا کہ محکمہ پولیس میں سزا اور جزا کا عمل کسی بھی دوسرے محکمہ سے زیادہ ہے۔ اردل روم میں ذاتی شنوائی کا مقصد پولیس ملازمین کے معاملات میں سفارش کلچر کی حوصلہ شکنی ہے۔انہوں نے کہا کہ براہ راست شنوائی سے مسائل کے فوری حل اور انتظامی امور بہتر بنانے کے حوالے سے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں۔ پولیس ملازمین اپیلوںاورٹرانسفر پوسٹنگ کیلئے سفارشیں کروانے کی بجائے اردل روم میں اپنے مسائل سامنے لائیں۔مزید قومی خبریں
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
-
ہرچیز کیلئے اسٹیبلشمنٹ کی طرف دیکھنا بانی پی ٹی آئی کی خامی ہے، مصطفی نواز کھوکھر
-
گورنرسندھ کے ہمراہ اٹلی کی سفیرکا قائد روم ، آئی ٹی مارکی ، طاقتور پاکستان کے تحت راشن بیگزاور امید کی گھنٹی کا دورہ
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنے صاحبزادے کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے
-
پی ٹی اے کی سمز بلاک کرنے کی مخالفت :دیگر آپشنز تجویز کر دیئے
-
تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ؛ رانا سکندرحیات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.