ماڈل کورٹس کی وجہ سے ملک کے دس اضلاع میں قتل کے زیر التوا مقدمات کی تعداد صفر ہوچکی ہے ،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ

بدھ 17 جولائی 2019 19:41

ماڈل کورٹس کی وجہ سے ملک کے دس اضلاع میں قتل کے زیر التوا مقدمات کی تعداد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاہے کہ ماڈل کورٹس کی وجہ سے ملک کے دس مختلف اضلاع میں قتل کے زیر التوا مقدمات کی تعداد صفر ہوچکی ہے جبکہ اگلے ایک مہینے میں دیگر 50 اضلاع میں قتل کے زیر التوا مقدمات کی تعداد صفر ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

بدھ کوکوئٹہ رجسٹری میں ویڈیولنک کے ذ ریعے مختلف مقدمات کی سماعت کے دوران چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ التوا کے حوالے سے یہ امر واضح ہے کہ عدالت کی جانب سے کسی کو بھی مقدمات میں التوا نہیں ملے گا کیونکہ مقدمات سننے کے لئے مقرر کئے جاتے ہیں ملتوی کرنے کے لئے نہیں، اس لئے وکلاء اس پہلو کومدنظر رکھے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی التوا کی حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ کسی بھی کیس میںجب شہادتیں کمزور ہوں گی تو ملزم عدالتوں سے بری ہوں گے۔