ڈونلڈ ٹرمپ کے غیرسفید فام خواتین کیخلاف بیان پر مذمتی قرارداد منظور

قرار داد کے حق میں 240 اور مخالفت میں 187 ووٹ آئے

بدھ 17 جولائی 2019 21:09

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2019ء) صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غیر سفید فام کانگریس خواتین کے خلاف نسل پرستانہ بیان پر امریکی ایوان نمائندگان نے مذمتی قرار داد منظور کر لی۔ قرار داد کے حق میں 240 اور مخالفت میں 187 ووٹ آئے۔

(جاری ہے)

امریکی ایوان ِ نمائندگان میں صدر ٹرمپ کے نسل پرستانہ بیان کے خلاف قرارداد پیش کی گئی۔ ووٹنگ میں ارکان نے پارٹی وابستگی سے بالاتر ہو کر حصہ لیا۔مذمتی قرارداد کے حق میں 240 اور مخالفت میں 187 ووٹ ا?ئے۔ قرار داد میں صدر ٹرمپ کے نسل پرستانہ بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہیکہا اس سے امریکا میں غیر سفید فام افراد کے خلاف نفرت اور خوف بڑھا ہے۔