وزیرآباد، محکمہ خوراک کے گودام خطرناک قرار، برآمدے گر گئے ، گوداموں کی چھتیں رسنے لگیں

بدھ 17 جولائی 2019 23:11

وزیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2019ء) وزیرآباد میں محکمہ خوراک کے گودام خطرناک قرار۔ برآمدے گر گئے جبکہ گوداموں کی چھتیں بھی رسنے لگیں۔ذخیرہ کی گئی ساڑھے چھ کروڑ روپے مالیت کی 40ہزار بوری گندم غیر محفوظ۔ مذکورہ گودام 30سال قبل مرمت کئے گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرآباد میں بھروکی روڈ پر محکمہ خوراک کے چار گودام ہیں جنکی مرمت 30سال قبل کی گئی تھی۔

ان چار گوداموں میں محکمہ خوراک نے 40ہزار بوری گندم ذخیرہ کر رکھی ہے جس کی مالیت کم و بیش 6کروڑ 50لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ سال بارشوں کے دوران گوداموں کی چھتیں رسنے سے کئی ہزار بوری گندم ضائع ہو گئی تھی۔گوداموں کی چھتیں خراب اور کمزورجبکہ سامنے واقع بعض کوریڈور اور برآمدوں کی چھتیں گر نا شروع ہو گئی ہیں۔گندم بچانے کے لئے پلاسٹک شیٹ عارضی طور پر استعمال کی گئی ہیں لیکن وہ بارشوں کے پانی کو نہ روک سکی تھیں۔ان چار گوداموںمیںذخیرہ کی گئی دو لاکھ من گندم غیر محفوظ ہے کیونکہ برآمدوں کے ساتھ گوداموں کی چھتیں بھی کسی وقت گر کر بھاری نقصان کا سبب بن سکتی ہیں۔گوداموں کو محکمہ خوراک کے عملہ نے سر بمہر کیاہے اس لئے اند ر کی صورتحال کاکسی کو علم ہی نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :