بھارتی کرکٹ بورڈ کا ویرات کوہلی سے کپتانی واپس لینے کا فیصلہ

بھارتی ٹیم کے موجودہ کپتان سے ٹیسٹ یا ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی ٹیم کی کپتانی واپس لی جا سکتی ہے، نئے کپتان روہت شرما ہوں گے

muhammad ali محمد علی بدھ 17 جولائی 2019 22:52

بھارتی کرکٹ بورڈ کا ویرات کوہلی سے کپتانی واپس لینے کا فیصلہ
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جولائی 2019ء) بھارتی کرکٹ بورڈ کا ویرات کوہلی سے کپتانی واپس لینے کا فیصلہ، بھارتی ٹیم کے موجودہ کپتان سے ٹیسٹ یا ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی ٹیم کی کپتانی واپس لی جا سکتی ہے، نئے کپتان روہت شرما ہوں گے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھارتی کرکٹ ٹیم میں کپتان ویرات کوہلی اور نائب کپتان روہت شرما کی گروپنگ کے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ روہت شرما اور ویرات کوہلی کے اختلافات ختم کروانے کیلئے تینوں طرز کی ٹیم کے ایک کپتان کی پالیسی کو بدلنے پر غور کر رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بھارتی ٹیم کے موجودہ کپتان ویرات کوہلی سے ٹیسٹ یا ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی ٹیم کی کپتانی واپس لی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ویرات کوہلی کی جگہ روہت شرما کو ٹیسٹ یا ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی ٹیم کا نیا کپتان بنایا جائے گا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ بھارتی ٹیم اس وقت 2 گروپوں میں تقسیم ہے۔ ایک گروپ کپتان ویرات کوہلی کا جبکہ دوسرا گروپ نائب کپتان روہت شرما کا ہے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما کی گروپنگ کے باعث ہی بھارت کو ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اسی باعث اب بھارتی کرکٹ بورڈ گروپنگ کے معاملے کو قابو میں کرنے کیلئے روہت شرما کو بھی کپتانی کے فرائض سونپنے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے اس ممکنہ فیصلے کو کچھ کرکٹ ماہرین ایک بہتر حکمت عملی، جبکہ کچھ کرکٹ ماہرین ایک تباہ کن حکمت عملی قرار دے رہے ہیں۔
                                                                                                                                   

متعلقہ عنوان :