پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس سے بچائو کا عالمی دن28جولائی کو منایا جائے گا

جمعرات 18 جولائی 2019 13:15

ٹھٹھہ صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس سے بچائو کا عالمی دن28جولائی کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد جگر کے اس مہلک مرض سے آگاہی ،نقصانات اور اس بچائوکے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ورلڈ ہیپا ٹائٹس ڈے کے حوالے سے ٹھٹھہ صادق آباد سمیت ملک بھر میں محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز،مذاکرے،واک اور مختلف آگہی پروگرام اور تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کے دوران ماہرین صحت اور مقررین ہیپا ٹائٹس کے مرض کی علامات، نقصانات اور پرہیز و علاج کے متعلق معلومات فراہم کریں گے جبکہ ضلع اور تحصیل کی سطح پر ہسپتالوں میںمعلوماتی لیکچر،پوسٹرز اور ہینڈ بلز کے ذریعے اس موذی مرض سے بچائوکی ہدایات دی جائیں گی جبکہ خون کے مفت معائنے کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں پچاس کروڑ افرادہیپا ٹائٹس کے مرض کا شکار ہیں جبکہ پاکستان میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد اس مرض سے متاثر ہیں۔ملک کے دیگر علاقوں کی نسبت جنوبی پنجاب میںہیپا ٹائٹس سے بچائو کے متعلق سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں جس کی وجہ سے جنوبی پنجاب میں جگر کے امراض کا پھیلائو دیگر شہروں کی نسبت زیادہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :