ہائیکورٹ نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہے ،ذخیرہ اندوزی کیخلاف درخواستوں پر مختلف محکموں سے رپورٹ طلب کر لی

جمعرات 18 جولائی 2019 13:38

ہائیکورٹ نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہے ،ذخیرہ اندوزی کیخلاف ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے مختلف محکموں سے رپورٹ طلب کر لی ، عدالت کی جانب سے مہنگائی کنٹرول نہ کرنے پر ایڈیشنل کمشنر کی سرزنش کی ۔

(جاری ہے)

قائمقام چیف جسٹس مامون رشید نے جوڈیشل ایکٹویزم پینل سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں اشیائے خوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز سماعت کی ۔ فاضل عدالت نے قرار دیا کہ مہنگے داموں اشیائے خوردونوش کی فروخت اور ذخیرہ اندوزی پر انتظامیہ کو اقدامات کرنے چاہئیں ،اگر 10 روپے کی چیز 100 روپے میں فروخت ہو رہی ہے تو آپ ایکشن کیوں نہیں لیتے ۔قائمقام چیف جسٹس مامون رشید نے استفسارکیا کہ مرغی کے گوشت کی قیمتوں کا تعین کرنا کس کی ذمہ داری ہے ۔جسٹس مامون رشید نے محکمہ لائیو سٹاک کے افسران کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پرمکمل تیاری کے ساتھ آئیں۔