نیشنل فٹ بال چیلنج کپ کی تیاری کیلئے قومی جونیئر ٹیم (پی ایف ایف ٹائیگرز) کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اختتام ہوگیا
جمعہ 19 جولائی 2019 13:02
(جاری ہے)
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر کے پرنسپل سٹاف آفیسر سید شرافت حسین بخاری نے بتایاکہ تربیتی کیمپ میں 20 کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن میں نصیرخان، توثیق احمد، واجد علی، شفقت بشیر، رمیز نائب، دانش ممتاز، نیک عالم، عمر سعید، عبدالوحید، مبین خان، محمد یاسین، رضوان اللہ، اسد زمان، اصغرعلی، عباس خان، دنیال حسین، انور شاہ، یاسر خان، اسد اللہ اور مراد خان شامل ہیں۔
ان کھلاڑیوں کو ہیڈ کوچ گوہر زمان کی زیرنگرانی کوچز فضل غفار اور برہان بوبی نے جدید اور اعلی تربیت دی جبکہ ٹیم کوآرڈینیٹر کے فرائض رانا تنویر احمد نے انجام دیئے۔ نیشنل فٹ بال چیلنج کپ جولائی سے پشاور میں کھیلا جارہاہے چیلنج کپ میں ملک بھر سے 15 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلا میچ 22 جولائی کو پاکستان آرمی کے خلاف، دوسرا 26 جولائی کو پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کے خلاف اور تیسرا میچ 30 جولائی کو پاکستان ریلوے کے خلاف کھیلے گی۔ ٹورنامنٹ چار اگست تک جاری رہے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.