سپریم کورٹ نی جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو سے متعلق کیس آئندہ ہفتہ سماعت کیلئے مقرر کردیا

جمعہ 19 جولائی 2019 17:37

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) سپریم کورٹ نی احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو سے متعلق کیس آئندہ ہفتہ سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے ، کیس کی سماعت23 جولائی کو چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کرے گا اس ضمن میںاٹارنی جنرل سمیت فریقین کے وکلاء کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔