بھارت اپنا دوسرا مشن 22 جولائی کو چاند کے لئے روانہ کرے گا

جمعہ 19 جولائی 2019 20:55

دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2019ء) نئی بھارتی خلائی تحقیق کے ادارے ’ آئی ایس آر او‘ نے کہا ہے کہ وہ چاند کی سطح پر خلائی گاڑی اتارنے کے لئے اپنا مشن اب 22 جولائی کو روانہ کرے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق خلائی تحقیق کے بھارتی ادارے نے کہا ہے کہ قبل ازیں یہ مشن گزشتہ پیر کو روانہ ہونا تھا مگر لانچ سے محض ایک گھنٹہ قبل راکٹ میں تکنیکی خرابی کے سبب اسے مؤخر کر دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ "چندریان- ٹو" مشن چاند کے اس حصے پر اتر کر وہاں پانی کی موجودگی پر تحقیق کرے گا جو زمین سے دکھائی نہیں دیتا۔

متعلقہ عنوان :